17 فروری، 2025، 8:29 AM

جوہری پروگرام پر ایران سے مذاکرات، امریکہ نے بڑی شرط عائد کردی

جوہری پروگرام پر ایران سے مذاکرات، امریکہ نے بڑی شرط عائد کردی

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے جوہری پروگرام کے بارے میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے سخت شرط عائد کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں سخت شرط عائد کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی صدر کا مؤقف واضح ہے۔

والٹز نے کہا کہ میں وہی کہہ سکتا ہوں جو صدر کئی بار کہہ چکے ہیں یعنی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال میں یہ تفصیل نہیں دے سکتا کہ ہم اس ہدف کو کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کی مدد کی ہے۔

News ID 1930409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha